الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا بلدیاتی ری پولنگ میں حکومت، پاک فوج اور پولیس کے کردار اور تعاون پر اطمینان کا اظہار

ہفتہ 1 اگست 2015 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 15اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی ری پولنگ میں صوبائی حکومت، پاک فوج اور پولیس کے کردار اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آر اوز اور آر اوز کے کردار کو قابل ستائش قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقع پر 16اضلاع میں صوبائی حکومت نے مکمل تعاون کیا ہے، پاک فوج اور پولیس کا کردار بھی شاندار رہا، انتخابات میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باوجود ڈی آر اوز، آر اوز، پریذائیڈنگ آفیسرز ، پولنگ سٹاف سمیت دیگر انتخابی عملے نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے کمیشن سراہتا ہے۔

واضح رہے کہ 30جولائی کو خیبرپختونخوا کے 16اضلاع کے 356پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کرائی گئی تھی