امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی، جنگی بجٹ میں اضافہ

ہفتہ 1 اگست 2015 16:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) جنگی علاقوں میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2003 میں عراق جنگ کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے تاہم امریکی کانگریس نے جنگی بجٹ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 38 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ غیر ملکیمیڈیا کے مطابق یہ تضاد دراصل اس ایمرجنسی فنڈ کی وجہ سے ہے جس کا آغاز 11 ستمبر، 2001 کے حملوں کے بعد شروع کیا گیا تھا تاہم اب یہ واشنگٹن کی طرف سے دفاعی اخراجات پر لگائے جانے والی حد بندیوں سے بچنے کا راستہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنگوں سے متعلق ایسے بہت سے پروگراموں کے لیے فنڈنگ کی جاتی رہی ہے جن پر سوالیہ نشانات لگے ہیں۔ وائٹ ہاوس کے ایک سابق اہلکار کے مطابق یہ بد ترین چیز ہے جو بجٹ کے نظم و ضبط کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ پینٹاگون کی طرف سے متنبہ کیا گیا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال ان کی منصوبہ بندی کو نقصان پہنچا سکتی ہے کیونکہ واشنگٹن کو شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ اور چین کی طرف سے جنوبی بحیرہ چین میں توسیع جیسے معاملات کا سامنا ہے۔ اوباما صدارتی مہم چلا رہے تھے تو ایک وعدہ یہ بھی تھا کہ وہ جنگوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لئے ضمنی بجٹ کے غلط استعمال سے نجات دلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :