ہیپا ٹائٹس کے عالمی دن کی مناسبت سے جھڈو میں سماجی تنظیم دی ہیلپس کی جانب سے پریس کلب ہال میں سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 1 اگست 2015 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ہیپا ٹائٹس کے عالمی دن کی مناسبت سے جھڈو میں سماجی تنظیم دی ہیلپس کی جانب سے پریس کلب ہال میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ہیپاٹائٹس پروگرام میر پور خاص کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق منگریو ، ظہیر بشیر قائم خانی ، تنظیم کے رہنماء شاہد مقائم خانی ، فریدہ چنا ، سید تنویر شاہ ، سکینہ انصاری سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ، سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق منگریو نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خطرناک مرض ہے جس کا علاج تو کلازمی ہے ہی مگر اس زیادہ ضروری احتیاط لازم ہے کیونکہ ہیپاٹائٹس زیادہ تر غفلت برتنے سے بڑہتا ہے ، داکٹر طارق منگریو نے کہا کہ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت سندھ حکومت صوبہ بھر میں کام کررہی ہے اور ہم ضلع میر پور خاص میں بلا کسی رنگ ونسل کی تفریق کے میرٹ کی بنیاد پر عوامی خدمت میں مصروف ہیں ، ڈاکٹر طارق منگریو نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے موضوع کو اہمیت دیتے ہوئے سماجی تنظیم دی ہیلپس نے سیمینار کا انعقاد کیا ہم اس پر انہین خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں ، اس موقع پر شاہد قام خانی، فریدہ چنا سمیت دیگر بھی خطاب کیا ۔