افغانستان میں اسلامی نظام لانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، ملا اختر امیر کا آڈیو پیغام

ہفتہ 1 اگست 2015 16:13

افغانستان میں اسلامی نظام لانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، ملا اختر امیر ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست2015ء) افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ افغانستان میں اسلامی نظام لانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، طالبان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ افغان طالبان کے نئے امیر نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں کہا کہ طالبان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ، افغانستان میں اسلامی نظام لانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے اگر اختلافات کو ہوا دی گئی تو دنیا مذاق اڑائے گی۔

دریں اثناء برطانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ ملا اختر کی تقرری طالبان شوریٰ کی مشاورت کے بغیر ہوئی ، ایک گروہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو سربراہ مقرر کرنے کا خواہشمند ہے۔ بی بی سی نے طالبان ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک کے نئے سربراہ ملا اختر منصور کی تقرری طالبان سپریم کونسل کی مشاورت کے بغیر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملا اختر کو تمام طالبان کی جانب سے سربراہ مقرر نہیں کیا گیا جو شریعت کے قوانین کے خلاف ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق طالبان کا ایک گروہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو تحریک کا سربراہ مقرر کرنا چاہتا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب تحریک طالبان کی قیادت میں اختلافات منظر عام پر آئے ہیں اور ملا عمر کے بعد تنظیم کے لیے نئے امیر کا انتخاب مشکل ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز طالبان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں ملا اختر منصور کو باضابطہ طور پر تحریکِ طالبان کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :