سندھ فشریزڈیپارٹمنٹ میں انتظامی امورکی عدم دستیابی ،گزشتہ مالی سال سی فوڈ کی بر آمدات 2کروڑ ڈالر کم رہی

ہفتہ 1 اگست 2015 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) سندھ فشریزڈیپارٹمنٹ میں انتظامی امورکی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ مالی سال سی فوڈ برآمدات2 کروڑ ڈالر کم رہی ،34کروڑڈالر مالیت کی ایک لاکھ 40 ہزارٹن سمندری خوارک برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان فشریزایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان خلیجی ممالک سمیت دیگرکئی ملکوں کو بڑی تعداد میں سی فوڈ برآمد کرتا ہے لیکن گذشتہ کئی سال سے سندھ فشریز ڈپارٹمنٹ میں انتظامی امورکی عدم دستیابی کے باعث سمندری خوراک کی برآمدات بھی مسلسل کمی کا شکار ہے، گزشتہ مالی سال سی فوڈ کی برآمدت میں 2 کروڑ ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،36 کروڑ 95 لاکھ ڈالرمالیت کی ایک لاکھ 40 ہزارٹن سمندری خوراک برآمد کی گئی جبکہ مالی سال 2013-14 میں یہ برآمدات 36 کروڑ 14 لاکھ ڈالرتھی۔

متعلقہ عنوان :