رینجرز نے ایم کیو ایم رہنما قمر منصور کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال لے جانے کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی

ہفتہ 1 اگست 2015 16:08

رینجرز نے ایم کیو ایم رہنما قمر منصور کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال لے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جانے کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو اسپتال لے جانے سے متعلق سیکیورٹی فراہم کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالتی نوٹس پر رینجرز نے اپنا جواب داخل کرادیا جس کے مطابق رینجرز نے قمر منصور کو اسپتال لے جانے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کے یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سے قبل کورٹ پولیس نے قمر منصور کوسیکیورٹی دینے سے معذرت کرلی تھی۔ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو پیر کو طبی معائنے کے لیے نجی اسپتال لے جایا جائے گا۔