Live Updates

عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس کل بنی گالہ میں طلب کرلیا

ہفتہ 1 اگست 2015 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس کل اتوار کو بنی گالہ میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال ہو گا، پارٹی اختلافات ختم کرنے اور بعض رہنماؤں کو منانے کیلئے 4رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس کے سربراہ شاہ محمود قریشی ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات