پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے گرفتار پاکستانی خاتون کے حوالے سے تحریری وضاحت طلب کرلی

ہفتہ 1 اگست 2015 15:04

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے جالندھر میں گرفتار مبینہ پاکستانی خاتون چندہ بی بی کے حوالے سے تحریری وضاحت طلب کرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا اورجالندھر میں گرفتار مبینہ پاکستانی خاتون چندہ بی بی کے حوالے سے تحریری وضاحت طلب کرلی۔ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جواب میں کہا گیا کہ مکمل تحقیقات کر کے مبینہ پاکستانی خاتون کے حوالے سے تفصیلات کے آگاہ کر دیا جائے گا۔