اسلام آباد ، کچی آبادی میں 4روز سے جاری آپریشن میں 60فیصد اراضی واگزار کرالی گئی

ہفتہ 1 اگست 2015 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) اسلام آباد میں کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن سے اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں جرائم میں کمی واقع ہو گی، 4روز سے جاری اس آپریشن میں 60فیصد اراضی واگزار کرلی گئی ہے اور 66جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، کچی بستیاں جرائم کی آماجگاہ سمجھی جاتی ہیں اور ملک دشمن عناصر کارروئیاں کرنے کے بعد یہاں آسانی سے روپوش ہو جاتے ہیں، آپریشن میں کئی اہم ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ذرائع کے مطابق کہ آج اس آپریشن کو مکمل کرلیا جائے گا، اس کارروائی میں پولیس ، سی ڈی اے کے اہلکار اور رینجرز حصہ لے رہے ہیں، کئی مرتبہ اس بابت حکومتی بیانات بھی آ چکے ہیں ، یہ آپریشن غیر قانونی تجاوزات اور جرائم پیشہ افراد سے وفاقی دارالحکومت کو پاک کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر قانونی قبضہ ختم کرانا ضروری ہے،عدالتی حکم اور قانون کے دائرے میں رہ کر کارروائی کو مکمل کیا جائے گا، ان کچی آبادیوں کے خاتمے سے جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہو گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہ کچی آبادیاں بعض سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں کے مستقل آمدنی کا ذریعہ ہیں، اس حوالے سے سی ڈی اے چیئرمین معروف افضل نے کہا کہ آج شام تک اس آپریشن کو مکمل کرلیا جائے گا اور تمام غیر قانونی تعمیرات گرا دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد سیکٹر آئی الیون میں غیر قانونی کچی بستی گرانے کے وقت پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو غیر معمولی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس پر 2ہزار افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :