کانگو وائرس افغانستان سے پاکستان پہنچ گیا،16 سالہ نوجوان جاں بحق ،ایک کی حالت تشویشناک

ہفتہ 1 اگست 2015 14:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)کانگو وائرس افغانستان سے پاکستان پہنچ گیا،کانگو وائرس میں مبتلا 2 افغان باشندوں میں سے ایک چل بسا ،دوسرا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس داخل ، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز افغانستان کے شہر جلال آباد سے 16 سالہ نوجو ان موید کانگووائرس کے شبہ میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا جو دوران علاج جاں بحق ہوگئے جبکہ کانگووائرس سے متاثرہ ایک اور افغان باشندہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔