مصیب کی اس گھڑی میں زلزہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا؛ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

ہفتہ 1 اگست 2015 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مصیب کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ان کی امداد و بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج حلایہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ڈپٹی سپیکر نے یونین کونسطل ناڑہ لنگڑیال اور مجوہاں کا دورہ کیا اور موضع کلانڈہ ، فقیر محمد شریف ، کیالہ پائن میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے گھر گئے اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار ہمددری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی طرف سے اس ناگہانی آفت میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے پچاس پچاس ہزار فی کس فوری امداد کا امداد دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ۔ ڈپٹی سپیکر نے زلزلے کی وجہ سے تباہ ہونے والے مکانات کا بھی معائنہ کیا اور وفاقی حکومت کی طرف سے متاثرین کو ان کے مکانات کی تعمیر کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور مصیب کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

انہوں نے متاثرین کے مطالبے پر ڈی سی او ایبٹ آباد کو متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خیموں کی فراہمی کی ہدایات بھی جاری کیں ۔اس موقع پر متاثرین نے ڈپٹی سپیکر کو بتایا کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود صوبائی حکومت کی طرف سے نہ ہی کوئی رابطہ کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی امداد فراہم کی گئی ۔ متاثرین نے مزید بتایا کہ حالیہ زلزلے سے سرکل ناڑہ اور سرکل لورہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ اس ناگہانی آفت سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ستاھ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور سینکڑوں مکانات تباہ ہوئے ہیں اور جو مکانات بچ گئے ہیں وہ مخدوش حالت میں ہیں اور ناقابل رہائش ہیں ۔

متاثرین نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بے حسی کی وجہ سے مون سون کی شدید بارشوں کے اس موسم میں وہ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں متاثرین نے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے اور امداد و بحالی کے کاموں کے فوری آغاز کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال کی شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تاحال متاثری کو کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے علاقے کا دورہ کرنے اور اس کی داد رسی کرنے پر ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور وفاقی حکومت کی پالیسیو پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :