2018تک بجلی پیداوار میں اضافے کی توقعات ؛حکومت کابجلی طلب میں اضافہ کے معاملے پر نظر ثانی کا فیصلہ

ہفتہ 1 اگست 2015 14:48

2018تک بجلی پیداوار میں اضافے کی توقعات ؛حکومت کابجلی طلب میں اضافہ کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) سال 2018ء میں اضافی بجلی کی پیداوار کی توقعات کے لئے حکومت نے آنے والے برسوں میں بجلی کی طلب میں اضافے کے معاملے پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ منظر نامے سے معلوم ہوتا ہے کہ بجلی کی طلب میں اضافہ سالانہ چار سے پانچ فیصد اضافہ متوقع ہے تاہم حکومت اس بات کو غیر حقیقت پسندانہ سمجھتی ہے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی اور پلاننگ کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ حقیقت پسندانہ ڈیمانڈ فور کاسٹ کوسامنے لائے کیونکہ حالیہ اندازے اور تخمینہ صحیح تصویر پیش نہیں کرتا کابینہ کمیٹی کے ایک طالبہ اجلاس میں وزیراعظم نے نشاندہی کی ہے جی ڈی پی اور بجلی سپلائی میں اضافہ کے بعد دبئی شدہ طلب دوبارہ سر اٹھائے گی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملہ پر معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے پیش نظر ثانی کرنی چاہیے سیکرٹری پانی و بجلی یونس داگر نے بجلی کے استعمال اور آئندہ برسوں میں پاور پروڈکشن میں متوقع اضافہ بارے بریفنگ دی ان کے مطابق 2016،2017،2018ء میں بالترتیب 2740 میگا واٹ 7472میگا واٹ اور 6322 میگا واٹ سسٹم میں آئے گی سیکرٹری نے جولائی 2015ء سے نومبر 2018ء کے منظر نامے کو بھی پیش کیا اور کمیٹی کو بتایا کہ اضافی بجلی نومبر 2018ء تک دستیاب ہوگی اور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :