پنجاب بھر میں سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جو منصوبہ دو کروڑ پچاس لاکھ ویجی ٹیبل گارڈن شروع کیا ؛ ڈائرایکٹرایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ شیخ شاہد نیاز

ہفتہ 1 اگست 2015 14:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ڈائرایکٹر ویجیٹیبل شیخ شاہد نیازنے کہا کہ پنجاب بھر میں سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جو منصوبہ دو کروڑ پچاس لاکھ ویجی ٹیبل گارڈن شروع کیا تھا اس سے نہ صرف کاشتکاروں ، زمینداروں مالی فائدہ پہنچا بلکہ اس منصوبہ کے مکمل ہونے کے بعد حکومت کو بھی کروڑوں روپے کا مالی فائدہ ہوا ۔

شیخ شاہد نیاز نے آن لائن کو ایک خصوصی ملاقات میں بتایا کہ انہوں نے پنجاب بھر کے اٹھاراہ اضلاع میں مختلف سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ٹماٹر کی پیداوار بڑھانے کیلئے جو پروگرام بنایا گیا تھا اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے اب دنیا بھر میں ٹماٹر کی دو اقسام ایسی ہیں جو پاکستان میں تیار کی گئی اور اسے پسند کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد نیاز نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے انہیں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے پچیس ملین کے لگ بھگ رقم فراہم کی تھی مگر انہوں نے اس رقم میں سے انیس ملین خرچ کیے جبکہ پنجاب حکومت کو کامیاب تجربات کے بعد بیج کی فروخت سے اصل رقم دو کروڑ پچاس لاکھ کے علاوہ چار ملین کی رقم منافع کے طور پر قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی ڈاکٹر شاہد نیاز جو کہ 4 اگست 2015 کو اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرہو رہے ہیں نے بتایا کہ ان کے دادا چونی لال ہندو تھے اور زراعت کی ریسرچ کے شعبہ سے ایک عرصہ تک وابستہ رہے اور زرعی کالج فیصل آباد میں پروفیسر ڈاکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں بعد ازاں ان کے دادا چونی لال ہندومذہب سے علیحدگی اختیار کر کے مسلمان ہو گئے اس طرح ا ن کے بیٹے اور میرے والد ڈاکٹر شیخ نیاز احمد جو ویجی ٹیبل شعبہ کے ریسرچ کے ماہر تھے وہ بھی ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں ڈائریکٹر ویجی ٹیبل کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے جبکہ ان کے نانا عبدالواحد چوہدری جن کا نام زراعت کے ماہرین میں شمار ہوتا ہے وہ بھی زرعی کالج لائل پور موجودہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پرنسپل تعینات رہ چکے ہیں ڈاکٹر شاہد نیاز نے مزید بتایا کہ ہمارے خاندان کو سبزیوں کی پیدوار بڑھانے میں جنون کی حد تک شوق ہے اور انشا ء اللہ پاکستان کے مختلف شہروں میں وہ زمینداروں اور کاشتکاروں کو ویجی ٹیبل گارڈن کے لیے مشوروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے زرعی اجناس کی پیداوار بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس سے زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے ۔

ڈاکٹر شیخ شاہد نیاز 4 اگست کو اپنی ساٹھ سالہ عمر پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے مگر ان کی اور ان کے خاندان کی ویجی ٹیبل کی پیداوار بڑھانے کے بارے میں خدمات کو ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ اور کسان ،کاشتکار ہمیشہ یاد رکھیں گے

متعلقہ عنوان :