ملا عمر کا انتقال ،افغان طالبان شوری کا تعزیتی اجلاس،نئے امیر نے بیعت لی

ہفتہ 1 اگست 2015 14:43

ملا عمر کا انتقال ،افغان طالبان شوری کا تعزیتی اجلاس،نئے امیر نے بیعت ..

پشاور،قندھار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) افغان طالبان شوریٰ کا سابق امیر المومنین ملا عمر کے انتقال پر تعزیت اجلاس ، افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور ،نائب امیر ہیب اللہ اخونزادہ کی شرکت ،نئے امیر نے بیعت لی،افغان حکومت کے درمیان جاری مذاکرات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب افغانستان کے صوبہ قندھار میں خفیہ مقام پر سابق امیر المومنین کے انتقال پر افغان طالبان شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں نئے امیر ملا اختر منصور ،نائب امیر ہیبت اللہ اخونزادہ سمیت افغان طالبان تحریک سے وابستہ رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر افغان طالبان شوری کی جانب سے متفقہ طور پر منتخب ہونے والے نئے امیر ملا اختر منصور نے نائب امیرہیبت اللہ اخونزادہ کے ہاتھ پر بیعت لی،اس موقع پر طالبان رہنماؤں نے نئے امیر کے حق میں نعرے لگائے ،اجلاس میں افغان حکومت سے جاری امن مذاکرات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :