سند ھ ھائیکورٹ کے 6 ایڈہاک ججوں کو مستقل کر دیا گیا

ہفتہ 1 اگست 2015 14:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) سند ھ ھائیکورٹ کے 6 ایڈہاک ججوں کو مستقل کر دیا گیا جبکہ 10نئے ججوں کی تقرری کا معاملہ آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا۔جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ایجنڈے میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈہاک ججوں کو مستقل کرنے اور 10 نئے ججوں کی تقرری شامل تھی، اجلاس نے 6 ایڈہاک ججوں جسٹس نذر اکبر، جسٹس اشرف جہاں، جسٹس عبدالمالک گدی، جسٹس شاہنواز طارق، جسٹس جنید غفار اور جسٹس ظفر راجپوت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسے اطمینان بخش قرار دیا اور انھیں مستقل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اپنی سفارشات ججوں کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بھجوانے کا فیصلہ کیا جبکہ 10نئے ججوں کی تقرری کا معاملہ آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا۔