استعفے اصلی ہیں یا جعلی اس بات کی تصدیق کرنا میری آئینی ذمہ داری ہے؛سپیکر قومی اسمبلی

ہفتہ 1 اگست 2015 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ استعفے اصلی ہیں یا جعلی اس بات کی تصدیق کرنا میری آئینی ذمہ داری ہے۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو دوبارہ استعفوں کی تصدیق کے لئے بلایا لیکن کوئی بھی تصدیق کے لئے نہ آیا۔ تمام اسمبلی ممبران میرے لئے برابر ہیں کسی میں تفریق نہیں کرتا۔ ان خیالات کا اظہار ایاز صادق نے ہفتے کے روز لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے استعفیٰ قبول نہ کرنے پر میرے پر اعتراض کیا جا رہا ہے سپیکر کی حیثیت سے یہ میری آئینی ذمہ داری ہے کہ میں اس بات کی جانچ پڑتال کروں کہ استعفیٰ پر دستخط جعلی ہیں یا اصلی ، پوری طرح تصدیق کرنا میری ذمہ داری ہے ۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو دوبارہ استعفوں کی تصدیق کے لئے بلایا ۔پھر کوئی رکن نہیں آیا ۔ شاہ محمود قریشی کو بھی میں نے اپنے چیمبر میں آنے کی دعوت دی لیکن وہ بھی اپنے استعفیٰ کی تصدیق کے لئے نہیں آئے ۔ جاوید ہاشمی نے اسمبلی کے فلور پر آ کر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تو ان کا استعفیٰ میں نے اسی وقت قبول کر لیا سپیکر کی حیثیت سے تمام جماعتیں میرے لئے برابر ہیں کسی جماعت میں تفریق نہیں کرتا ۔

متعلقہ عنوان :