تمام جماعتوں کے ارکان میرے لیے برابر ہیں،کام آئین وقانون کی حدودمیں کروں گا‘ سردار ایاز صادق
ہفتہ 1 اگست 2015 14:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں تمام جماعتوں کے ارکان میرے لیے برابر ہیں،عمران خان سے بدلنے اتارنا ہوتے تو اتار لیتا لیکن کام آئین وقانون کی حدودمیں کروں گا، ایم کیوایم اورجے یوآئی (ف) کی تحاریک پرایوان میں وہی کروں گاجوآئین اورقانون کہتا ہے، ایچی سن کالج کے پرنسپل کی برطرفی کے معاملے سے میرا کوئی تعلق نہیں ، کیسے ممکن ہے کہ اسپیکرسفارش کرتا اور پوتے کا داخلہ نہ ہوتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سمن آباد کے علاقہ میں ٹیوب ویل کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چوہدری اختر رسول ، میاں طارق ، صلاؤ الدین ، بلال بٹ سمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
سردار ایاز صادق نے کہا کہکسی جماعت کے رکن کیساتھ کبھی تفریق نہیں کی۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر غیر جانبدار رہوں گا ، اگر عمران خان سے بدلہ لینا ہوتا تو کوشش کرتا لیکن قومی اسمبلی کے اسپیکر کے طو پر وہی کروں گا جو میری ذمہ داری ہے ۔
استعفوں پر کئے گئے دستخط کی تصدیق کرنامیری ذمہ داری ہے ۔ جاویدہاشمی کے علاوہ تحریک انصاف کے کسی رکن نے استعفوں کی تصدیق نہیں کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے 40دن غیر حاضر رہے تو اسپیکر کی حیثیت سے اعلان کر دیا کہ کون کون سے ممبر غیر حاضر تھے جس پر مجھ پر تنقید ہوئی ۔ اب پی ٹی آئی کے اراکین کو ڈ سیٹ کرنے کے معاملے پر ایم کیوایم اورجے یوآئی (ف) کی تحاریک پرایوان میں وہی کروں گا جوآئین اور قانون کے مطابق ہو گا لیکن مسلم لیگ (ن) کی کوشش ہو گی کہ دونوں جماعتیں اپنی تحاریک واپس لے لیں ۔ ایچی سن کالج کے پرنسپل کی برطرفی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پوتے کے داخلے کے حوالے میرے خلاف میڈیا کمپئین چلائی گئی ہے، برطرف پرنسپل پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے ایسا کیسے ممکن ہے کہ اسپیکرسفارش کرتا اور پوتے کا داخلہ نہ ہوتا؟۔ لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ اگر میری تیسری نسل ایچی سن میں نہ بھی پڑھی تو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.