بھارت نے جالندھر میں چندا بی بی کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات پاکستان کو فراہم نہیں کیں

معلومات اور تفصیلات ملنے کے بعد صورتحال واضح ہو سکے گی ‘ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 1 اگست 2015 14:18

بھارت نے جالندھر میں چندا بی بی کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات پاکستان ..

جالندھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء ) بھارت نے جالندھر میں چندا بی بی کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال تفصیلات پاکستان کو فراہم نہیں کیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھارتی وزارت خارجہ سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ بھارت سے چندا بی بی کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں تاحال تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ معلومات اور تفصیلات ملنے کے بعد صورتحال واضح ہو سکے گی ۔ بھارت نے گزشتہ روز چندہ بی بی نامی اٹھائیس سالہ پاکستانی خاتون کو پاسپورٹ نہ ہونے پر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔