سرگودہا، ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق، 16 شدید زخمی

ہفتہ 1 اگست 2015 14:17

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق 16 شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ پر چنگ چی رکشہ اور ٹرک کے تصادم میں آسیہ بی بی جاں بحق جبکہ آصف ، ساجد ، رضا ،فتح بی بی سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی روڈ پر چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔اجنالہ روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نواز اور یوسف زخمی ہوگئے ۔شاہ نکڈر کے قریب احمد حسن موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوا جو بعد میں علاج کے دوران چل بسا ۔قینچی موڑ کے قریب چنگ چی رکشہ الت جانے سے 6افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :