حساس اداروں، پولیس سٹی کا بھلوال میں سرچ آپریشن، 3 مشکوک افراد گرفتار

ہفتہ 1 اگست 2015 13:43

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)حساس اداروں اور پولیس کا سٹی بھلوال میں سرچ آپریشن3مشکوک افراد کو گرفتارکر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا ضلع میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرچ آپریشن جاری ہیں گذشتہ روز ا ے ایس پی بھلوا ل کی سربراہی میں حساس اداروں اور پولیس نے مل کرنبی شاہ اور چک7ماہلے والا میں سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایک مشتبہ شخص سے1کلاشنکوف، 2بندوقیں12بور، 1پسٹل 30بور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے سرچ آپریشن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جہاں پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہے وہیں پنجاب پولیس اندرونی محاذوں پر ان دہشت گردوں کی جڑوں کو اکھاڑنے کیلئے متحرک ہے آج کا سرچ آپریشن بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔اور یہ سرچ آپریشن ضلع سرگودھا میں ان ناسوروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے تک جاری رہیں گے۔