گوجرانوالہ،پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، تین افغان باشندوں سمیت دس افراد گرفتار

ہفتہ 1 اگست 2015 13:28

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) گوجرانوالہ میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران تین افغان باشندوں اور دس خواتین سمیت بیالیس افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے سوئیاں والا کھوہ اور شریف آباد سمیت گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران شناختی دستاویزات نہ ہونے پر بائیس افراد کو حراست میں لے لیا۔

زیرحراست افراد میں تین افغان باشندے بھی شامل ہیں۔غلام محمد ٹاوٴن میں ایک گھر سے مشکوک حرکات پر دس خواتین سمیت بیس افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران اہلکاروں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم اہلکاروں نے مزاحمت پر نوجوانوں پر شدید تشدد کیا اور انہیں گردن سے دبوچ کر خواتین سمیت تھانہ دھلے والا منتقل کر دیا۔