پاکستان جذبہ خیر سگالی کے طور پرکل 163 بھارتی ماہیگیروں کو لانڈھی جیل سے رہا کریگا

ہفتہ 1 اگست 2015 13:27

پاکستان جذبہ خیر سگالی کے طور پرکل 163 بھارتی ماہیگیروں کو لانڈھی جیل ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف کے حکم اور اوفا میں پاک بھارت وزراء اعظموں کی ملاقات میں طے پانے والے امور کے تحت پاکستان جذبہ خیر سگالی کے طور پرکل اتوار کو 163 بھارتی ماہیگیروں کو لانڈھی جیل سے رہا کر دے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی اجازت پر جذبہ خیر سگالی کے طور پر 163 بھارتی ماہیگروں کو کل اتوار کو کراچی کی لانڈھی جیل سے رہا کردیا جائے گا ۔

جیل حکام کے مطابق رہائی پانیوالے بھارتی ماہیگیروں میں 13 مسلمان بھی شامل ہیں ، بھارتی ماہیگیر 8 ماہ سے جیل میں قید تھے جبکہ مجموعی طور پر اس وقت لانڈھی جیل میں 360 بھارتی ماہیگیر موجود ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ان بھارتی ماہیگیروں کو رہائی کے بعد ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا جہاں پر پیر کو ان ماہیگیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :