Live Updates

بہادر افواج ضرب عضب کے تحت بہادری کی مثال پیش کررہی ہیں ، فوج ، پولیس اور دوسرے ادارے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہیں ، پوری قوم کو نوید مل چکی ہے کہ دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہوگا ، انسداد دہشتگردی فورس کی تربیت کیلئے دل کھول کر وسائل فراہم کررہے ہیں ، لاہور کے علاوہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی انسداد دہشتگردی فورس کا قیام امن میں لائیں گے ، ملک کے کونے کونے سے دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا انسداد دہشتگردی فورس کے تیسرے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

ہفتہ 1 اگست 2015 13:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج ضرب عضب کے تحت بہادری کی مثال پیش کررہی ہیں ، فوج ، پولیس اور دوسرے ادارے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہیں ، پوری قوم کو نوید مل چکی ہے کہ دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہوگا ، انسداد دہشتگردی فورس کی تربیت کیلئے دل کھول کر وسائل فراہم کررہے ہیں ، لاہور کے علاوہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی انسداد دہشتگردی فورس کا قیام امن میں لائیں گے ، ملک کے کونے کونے سے دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا ۔

وہ ہفتہ کو یہاں انسداد دہشتگردی فورس کے تیسرے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب میں انسداد دہشتگردی فورس کے خواتین سمیت 332 جوان پاس آؤٹ ہوئے ، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ ہونیوالے جوانوں کے والدین اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی فورس میں جوان میرٹ پر منتخب ہوئے ، امید ہے پاس آؤٹ ہونیوالے جوان قابلیت اور جذبے سے دہشتگردی کا صفایا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو گرداب سے نکالنے کیلئے ہمیں ہر محاذ پر محنت کرنا ہوگی ، غلطیوں سے سیکھ کر صحیح معنوں میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے ، انسان اگر محنت کرے تو اللہ تعالیٰ وسائل پیدا کردیتا ہے ، ہمیں بھیک مانگنے کی بجائے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج ضرب عضب کے تحت بہادری کی مثال پیش کررہی ہیں ، فوج ، پولیس اور دوسرے ادارے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہیں ، پوری قوم کو نوید مل چکی ہے کہ دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہوگا ، انسداد دہشتگردی فورس کی تربیت کیلئے دل کھول کر وسائل فراہم کررہے ہیں ، لاہور کے علاوہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی انسداد دہشتگردی فورس کا قیام امن میں لائیں گے ، ملک کے کونے کونے سے دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :