دیر بالا میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جاگری،2افراد جاں بحق، 2زخمی

ہفتہ 1 اگست 2015 13:26

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء )دیر بالا میں ڈوگ پائن کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈوگ پائن کے علاقے سے باراتیوں کی گاڑی شرینگل آرہی تھی کہ ڈوگ پائن کے مقام پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی اور خاتون شامل تھیں۔بس میں 14 سے 15 افراد سوار تھے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ بھکر میں تیز رفتاری کے باعث ایم ایم روڈ پر محمدو والا کے قریب کار اور بس میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔