بلیک لسٹ انسانی سمگلر عامرسہیل بیرون ملک جانے کی کوشش میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار

ہفتہ 1 اگست 2015 13:24

بلیک لسٹ انسانی سمگلر عامرسہیل بیرون ملک جانے کی کوشش میں بینظیر انٹرنیشنل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ایف آئی اے نے بلیک لسٹ میں شامل ملزم عامر سہیل کو بینظیر ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار کیے جانے والے مسافر کا نام ایف آئی اے امیگریشن کی بلیک لسٹ میں شامل تھا اور وہ انسانی سمگلنگ کے متعدد مقدمات میں سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔ملزم عامر سہیل کا تعلق کے پی کے کے علاقے مشن خیل کرک سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم انسانی سمگلنگ کے متعدد مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب ہے۔ مزید تفتیش کیلئے ملزم کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا۔