برازیل کا پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانیوالی قربانیوں کو خراج عقیدت
ہفتہ 1 اگست 2015 13:24
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء ) برازیلین عسکری قیادت نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اور اس ناسور کو ختم کرنے کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ایک روزہ برازیل کا سرکاری دورہ کیا جہاں پر انہوں نے برازیلی وزارت دفاع ، برازیلین آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، برازیلین وزارت دفاع پہنچنے پر جنرل راشد محمود کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے اپنے برازیلین ہم منصب جنرل جوزے ڈیناربی سے ملاقات کی ، ملاقات میں برازیل کے جنرل ایڈریا ڈو ڈاس دکوستا ولا سبوس بھی موجود تھے ، ملاقات میں سیکیورٹی اور دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون ، پیشہ ورانہ اور خصوصی تربیت سے متعلق امور اور درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں برازیل عسکری قیادت کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.