گوئٹے مالا میں 5.1شدت کا زلزلہ،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

ہفتہ 1 اگست 2015 12:55

گوئٹے مالا سٹی۔یکم اگست (اے پی پی) وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کے دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی میں گزشتہ روز زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.1ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کامرکز نوئیو اکنسیپشن کے جنوب مغرب میں 26کلو میٹر کے فاصلے پر زیر زمین 36کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :