کوہاٹ میں بارش نے تباہی مچا دی، گڑھی رؤف خان میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق

ہفتہ 1 اگست 2015 12:38

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء ) کوہاٹ میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش نے تباہی مچا دی گڑھی رؤف خان میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی اور دو بچے زخمی ہو گئے۔بارش سے کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

(جاری ہے)

کوہاٹ اور گرد ونواح میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے شہر میں واقع علاقہ گڑھی رؤف خان میں ایک گھر کی چھت اچانک گر گئی جس کے باعث کمرے میں سوئے ہوئے دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ میاں اور بیوی سمیت دو بچے شدید زخمی بھی ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو گھر کے دیگر افراد اور محلے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے لیاقت میموریل اسپتال منتقل کیا جبکہ زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کورٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہو گیا ہے جبکہ نشیبی علاقے بھی زیر آب آچکے ہیں جس سے گھروں کو نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :