تمام دنیا پر جنگ وجاری رکھنا امریکہ کی وجود وبقاء کی ضرورت ہے، اب امریکہ نے نیٹوممالک سے مشاورت کے بعد چوتھی عالمی جنگ اسلامی ممالک کے خلاف شروع کی؛ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمدخان شیرانی

ہفتہ 1 اگست 2015 12:38

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) پاکستان اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین وجمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی رہنماء مولانا محمدخان شیرانی نے کہا کہ تمام دنیا پر جنگ تازہ وجاری رکھنا امریکہ کی وجود وبقاء کی ضرورت ہے اب امریکہ نے نیٹوممالک سے مشاورت کے بعد چوتھی عالمی جنگ اسلام واسلامی ممالک کے خلاف شروع کی ہے جس کا پہلا مرحلہ سنی وشعیہ کو آپس میں لڑانا اور پھریہ لڑائی عرب وعجم کے بنیاد پر ہوگی، دنیا میں جاری خون ریزی مذہبوں ،قوموں اورخطوں کاکام نہیں ہے۔

گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سویت یونین کے توڑنے کیلئے مغربی دنیا یعنی نیٹو کے 28ممالک نے امریکہ کی سربراہی میں 1989تک جنگ لڑئی اور بعد میں انہوں نے اپنے آپ کو فاتح قراردیکر 1991میں سویت یونین کے ریاستوں کو ٹکڑوں ٹکڑوں میں تقسیم کردیابدقسمتی سے امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ کو کرائیے کے طورپر استعمال کیا ہے ایک جانب ملک کے اسٹیبلشمنٹ ملک کے عوام سے تنخوائیں لے رہے ہیں دوسری جانب ان پر آپریشن کررہے ہیں اسٹیبلشمنٹ امریکی ایجنڈاترک کردیں امت مسلمہ کی ذلت وغلامی امریکہ کی فرعونیت کا نتیجہ ہے متحدہ ہندوستان کے وقت انگریز دور میں کسی چیزپر پابندی نہیں تھی صرف نظام میں شریعت پر پابندی تھی اب وہی انگریزفارمولا پاکستان میں بھی چل رہاہے ملک اسلام کے نام پر بناہے جس میں کوئی اسلامی نظام کا وجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان دوگروپوں پر تقسیم ہونگے ایک افغانستان حکومت سے ملے گا دوسراداعش کے نام سے پکاراجائے گا۔

(جاری ہے)

القاعدہ وطالب کانام تاریخ تک محدود ہوکررہ جائے گااور داعش کو اصل مجاہد قراردیا جائے گا۔ چوتھے عالمی جنگ کے مصنف امریکہ نے دنیا کے نئے نقشے بھی تیار کئے ہیں ملک چین میں آگ لگانے کیلئے مغربی قوتوں نے چین کو طالبان کے جرگے میں شامل کرکے ان کے خلاف ایک سازش تیارکی ہے انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ عالمی وملکی سطح پر سیاست سے اپنے آپ کو باخبر رکھے اورتاریخ سے عبرت لینے چائیے دلیل ،بصارت ،مشاورت کے بنیادپر لوگوں کو آمادہ کریں یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر واقع حاجی غوث اللہ اچکزئی کولڈ سٹوریج چمن میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس دوران مولانا محمدخان شیرانی نے افغانستان طالبان کے سابق سربراہ ملا محمد عمر کے وفات پر ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعابھی کی جلسہ سے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر وجے یو آئی کے صوبائی رہنماء مولانا عبدالواسع نے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت میں شامل بلوچستان کے نام نہاد قوم پرستوں نے ریکوڈک معاہدہ کرکے صوبے کے سائل اور وسائل کاسوداکرلیا صوبے کے حقوق دوبارہ مرکزکو منتقل کردئیے صوبے میں آپریشن ختم کرنے کے بجائے اسے مذید علاقوں میں پھیل دیا گیا ہیں

جمعیت نے شروع دن سے ملک کے ایوانوں میں ریکوڈک معاہدے کی مخالفت کی تھی اوراسے کسی صورت منظورنہیں ہونے دیا گیا لیکن افسوس کہ نام نہاد قوم پرستوں نے حقوق لینے کے بجائے دینے پڑیں اور ریکوڈک معاہدہ صوبے کے عوام کے خلاف کیا انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کے ایک لیڈر نے گزشتہ کئی عشروں سے اس بات پر سیاست کی کہ ہم پاکستان اورافغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کو نہیں مانتے پنجاب پشتونوں کا دشمن ہے آج نہ صرف ڈیورنڈ لائن کا سوداکیا بلکہ وہی پنجاب سے ڈیورنڈ لائن کے خندق کھودنے کا ٹھیکہ بھی از خودلیا ہے اورریاست پاکستان کاایک اہم مسئلہ حل کردیا لراوبر کے نام پر اقتدار،وزارتیں ،بینک بیلنس بڑھانے میں مگن لوگ کھبی پشتون قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے نام نہاد قوم پرستوں نے جمعیت کے خلاف نیب ،اینٹی کرپشن ودیگر عدالتوں میں درخوست دائر کئے ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام ہرعدالت کے جانے پر بخوشی تیار ہے تمام اداروں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس موقع پر تحصیل چمن کے جنرل سیکرٹری حاجی غوث اللہ اچکزئی ،حافظ عزیزاللہ عزیزی نے بھی خطاب کئے آخر میں حاجی غوث اللہ اچکزئی نے جلسہ گاہ کے ہزاروں شرکاء کیلئے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :