پنجاب اور کے پی کے دیگر شہروں میں بارش،موٹروے ترجمان نے اہم ہدایات جاری کردیں

ہفتہ 1 اگست 2015 12:33

پنجاب اور کے پی کے دیگر شہروں میں بارش،موٹروے ترجمان نے اہم ہدایات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست2015ء) ترجمان موٹروے نے موٹروے پر سفر کرنے والے کیلئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایم ون اور ایم ٹو پر بارش کے باعث ڈرائیورز احتیاط کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 130پر رابطہ کریں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے کا کہناتھا کہ موٹروے ایم ون پر پشاور سے اسلام آباداور ایم ٹو پر اسلام آباد سے بلکسر تک شدید بارش ہے اس لیے تمام سفر کرنے والے احتیاط اور آہستہ گاڑی چلائیں کیونکہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن بہت زیادہ ہے اس لیے گاڑی بے قابو ہوسکتی ہے ۔ترجمان کا کہناتھا کہ موٹر وے پر آنے سے قبل گاڑی کے وائپرز اچھی طرح چیک کر لیں کہ یہ صحیح حالت میں کام کر رہے ہوں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 130پر کال کریں ۔

متعلقہ عنوان :