ترک صدر طیب اردگان مختصر دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

ہفتہ 1 اگست 2015 11:27

ترک صدر طیب اردگان مختصر دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام اباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست2015ء) .ترکی کے صدر طیب اردگان پاکستان کے مختصر دورے پر آج اسلام اباد پہنچ رہے ہیں۔دفتر خارجہ کے کا کہنا ہے کہ ترک صدر اپنے مختصر دورے میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان پہلے ہی اقتصادی تعلقات میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ ترک صدر انڈونیشیا کے دورے کے بعد پاکستان کا مختصر دورہ کریں گے۔