پاکستان سب سے بڑے جوہری تحقیقی ادارے ’’سرن‘‘کا رکن بن گیا

ہفتہ 1 اگست 2015 11:12

پاکستان سب سے بڑے جوہری تحقیقی ادارے ’’سرن‘‘کا رکن بن گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست2015ء) پاکستان دنیا کے سب سے بڑے نیو کلئیر ریسرچ کے ادارے “سرن “کا ممبر بن گیا ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان ریاض شاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان “سرن” کا رکن بننے والا پہلا ایشیائی ملک ہے ، بھارت نے بھی سرن کی ممبر شپ کے لیے درخواست دے رکھی ہے مگر تاحال اسے رکنیت نہیں مل سکی۔

(جاری ہے)

نیوکلئیر ریسرچ کا یہ یورپی ادارہ پاکستانی سائنسدانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرائے گا، سرن کا صدر دفتر جنیوا میں ہے۔

متعلقہ عنوان :