سوویت یونین کے خلاف لڑنے والی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنے اور بعد میں بیرو نی مداخلت کے خلاف منظم جدو جہد ملا محمدعمر اور ان کے حلیفوں ایک اہم کار نامہ ہے ، جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن کا ملا محمد عمرمجاہد کے انتقال پراظہار افسوس

ہفتہ 1 اگست 2015 00:02

اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے افغانستان کے سابق سربراہ اورامارت اسلامیہ کے امیر ملا محمد عمرمجاہد کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوویت یونین کے خلاف لڑنے والی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنے اور بعد میں بیرو نی مداخلت کے خلاف منظم جدو جہد ملا محمدعمر اور ان کے حلیفوں ایک اہم کار نامہ ہے ۔

مر کزی میڈیا سیل کے مطابق انہوں نے افغان طالبان اور ملا محمدعمر کے خاندان سے مرحوم کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ملامحمد عمر کے وفات کے بعد نئی قیادت پر ذمہ داریا ں زیا دہ آگئی ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ افغانستان میں بیرو نی مدا خلت کے خاتمے کے بعد حا لا ت کی بہتری کے لیئے مر حوم کی زندگی میں ہو نے والے فیصلوں اور ہدایات کی روشنی نئی قیا دت کاوشیں جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ ملا محمدعمر ایسی شخصیت کے طور پر ابھرے جس نے افغانستان میں مشکل وقت میں سب کو ساتھ لیا اور استقامت کے ساتھ کھڑے رہے اور ہر چیلنج کا تدبر حکمت اور جرأت کے ساتھ مقابلہ کیا ان حقائق کا ان کا بڑے سے بڑا مخالف بھی معترف ہو گا ،مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ بیرو نی مداخلت کو قبول نہ کر نا ،اسلامی نظام کے نفاذکے لئے جدوجہدکرنااور خود مختار اور آزاد افغانستان مرحوم کا مشن تھا ،وہ اس مشن پر آخر وقت تک قائم رہے، مو لا نا نے کہا کہ پا کستان کی عوام اور جے یو آئی پر امن اور آزاد خود مختار افغانستان کی سب سے بڑی خواہش رکھتے ہیں انہوں نے ملا محمد عمر کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

درین اثناء جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری اورمرکزی ترجمان حافظ حسین احمدنے ملامحمدعمرمجاہدکی وفات پردلی غم ورنج کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی زندگی غیرت،شجاعت،بہادری اورمضبوط عزم سے عبارت تھی،انہوں نے ایکسویں صدی میں اسلامی نظام کے ثمرات سے افغان عوام اورامت مسلمہ کومستفیدکیا،انہوں نے امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے سامنے سرخم تسلیم کرنے کے بجائے میدان عمل میں نکل کرسپرپاورکوشکست فاش دی،انہوں نے اہنے اعلی اہداف پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا،تاریخ ان پرنازکرے گی،وہ ایکسویں صدی میں جہادکے مجددتھے،انہوں نے اسلامی نظام کے نفاذاورملک کی آزادی کے لئے لازوال قربانیاں دیں،درین اثناء مولاناولی محمدترابی نے کہاہے کہ امیرالمومنین ملامحمدعمرمجاہدکی وفات امت مسلمہ کے لئے بڑاسانحہ ہے لیکن وہ ایک نظریے اورمشن کانام تھاجوزندہ رہے گا،ان کی وفات سے ان کے مشن پرکوئی اثرنہیں پڑے گا، جمعیت علماء اسلام ان کی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے جمعیت ضلع کوئٹہ کے یونٹوں کے ذمہ داروں ،اہل مدارس اورعام مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ ملامحمدعمرمجاہدکے ایصال ثواب کے لئے دعائیں اورقرآن خوانی کریں۔

متعلقہ عنوان :