چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ،اقتصادی راہداری کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو پوری قوت سے کچل دیا جائیگا ‘پاک چین دوستی شہد سے میٹھی ‘ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے‘دونوں ممالک خطے میں امن کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصونہ ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پیپلز لبریشن آرمی کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

ہفتہ 1 اگست 2015 00:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو پوری قوت سے کچل دیا جائے گا‘چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے‘پاک چین دوستی شہد سے میٹھی ‘ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے‘دونوں ممالک خطے میں امن کے لئے ملکر کام کر رہے ہیں‘پاک فوج پیپلز لبریشن آرمی کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 88ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پیپلز لبریشن آرمی کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں تعاون پورے خطے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون پہلے کی طرح جاری رہے گا۔

دونوں ممالک خطے میں امن کے لئے ملکر کام کر رہے ہیں۔ آرمی چیف راحیل شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی ،ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے،چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کے خلاف کسی بھی سازش کو بھرپور طاقت سے کچل دیا جا ئے گا ۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اسے ہر قیمت پر مکمل کیاجائیگا۔آرمی چیف نے کہاکہ اس منصوبے سے آنے والی نسلوں کو بہت فائد ہ ہوگا۔