گوجرانوالہ،وزیر مملکت عثمان ابراہیم کی آمد پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر 2 لیگی کارکن گرفتاراسلحہ برآمد ، مقدمہ درج

ہفتہ 1 اگست 2015 00:01

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت عثمان ابراہیم کی آمد پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو لیگی کارکنوں کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیرمملکت عثمان ابراہیم وزیر بننے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی حلقہ گوجرانوالہ پہنچے تو ان کی آمد پر لیگی کارکنوں نے سرعام اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا اور ان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ دوسری طرف ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ وزیر مملکت عثمان ابراہیم کے گن مین سول کپڑوں میں تھے اور کوئی بھی لیگی کارکن اسلحہ کے ساتھ نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :