سرفراز بگٹی ن کاسیلاب متاثرہ اضلاع ک کا دورہ، وزیر اعلی کو صورتحال سے آگاہ کیا

متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کے علاوہ متاثرین اور قبائلی معتبرین اور معززین سے بھی ملاقاتیں کی گئیں، ا لورالائی میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، قلعہ سیف اللہ میں ایک چھوٹی بستی متاثر ہوئی تھی لیکن متاثرین کو فوری طور پر راشن و دیگر امدادی سامان پہنچایا گیا ، موسیٰ خیل اور شیرانی کمے اضلاع میں تین افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں، ژوب ، شیرانی، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کی تحصیل بیکڑ میں بارشوں اور سیلاب سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ ژوب شہر کے دو حفاظتی بندات بہہ جانے سے آخری حفاظتی بند کے ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، جس کی حفاظت اور مزید مضبوطی کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں، بریفنگ

جمعہ 31 جولائی 2015 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو صوبائی وزیر داخلہ و پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میرسرفراز بگٹی نے بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے اضلاع کے دورے کے بعد واپسی پر مذکورہ علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلاب کی صورتحال ،جانی و مالی نقصانات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی بھی موجودتھے، صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے و داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سیلا ب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے، متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کے علاوہ متاثرین اور قبائلی معتبرین اور معززین سے بھی ملاقاتیں کی گئیں، انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث لورالائی میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، قلعہ سیف اللہ میں ایک چھوٹی بستی متاثر ہوئی تھی لیکن متاثرین کو فوری طور پر راشن و دیگر امدادی سامان پہنچایا گیا ، موسیٰ خیل اور شیرانی کمے اضلاع میں تین افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں، ژوب ، شیرانی، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کی تحصیل بیکڑ میں بارشوں اور سیلاب سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ ژوب شہر کے دو حفاظتی بندات بہہ جانے سے آخری حفاظتی بند کے ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، جس کی حفاظت اور مزید مضبوطی کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں، صوبائی وزیر نے بتایا کہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور ہنگامی حالات کے باوجود ضلع موسیٰ خیل کا
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا، بارکھان میں عیشیانی کے علاقے میں ڈیم کی ناقص تعمیر کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی سیلاب کی صورتحال میں مختلف اضلاع کے دورے اور موقع پر جا کر متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے اور متاثرین کی داد رسی پر ان کی تعریف کی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ جلد ژوب کا دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ لیں گے، وزیر اعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر موسیٰ خیل ڈاکٹر محمد انور کو ہنگامی صورتحال میں غفلت اور ڈیوٹی سے غیر حاضری پر فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ وزیر اعلیٰ نے بارکھان کے علاقے عیشیانی میں ڈیم کی ناقص تعمیر اور ژوب میں دو اہم حفاظتی بندات کے ٹوٹنے کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :