واسا ملازمین کی برطرفی کوئٹہ کے لوگوں کو بیروزگا ر کرنیکا منصوبہ ہے، اے این پی

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی واسا ملازمین کو برطرف کرنے اور ریگولر نہ کرنے کے فیصلے کی مذمت

جمعہ 31 جولائی 2015 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں واسا ملازمین کو برطرف کرنے اور ریگولر نہ کرنے کی ناروا فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واسا کنٹریکٹ ملازمین گذشتہ کئی سالوں سے محکمے میں اپنے خدمات سرانجام دیتے چلے آرہے ہیں ،لیکن گذشتہ روز واسا بورڈ کے میٹنگ میں ملازمین کو ریگولر نہ کرنے اور ملازمتوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہاں کے لوگوں کیلئے روزگار کے دروازے بند کرنے اور بے روزگار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس فیصلے کے نتیجے میں واسا میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین شدید متاثر ہونگے اور اس سے بے روزگاری عام ہوگی ، بیان میں کہا گیا کہ حکمران لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکامی کے بعد رہی سہی کسر لوگوں کو ملازمتوں سے برطرف کرنے میں مصروف عمل ہے اور موجودہ حکمرانوں کو یہاں کے عوام کی ترقی خوشحالی روزگار فراہم کرنے سے کوئی سروکار نہیں ہے وہ اپنے نااہلیوں اور ناقس غلط پالسیوں کے نتیجے میں کوئٹہ کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور دوسری طرف غریب ملازمین سے ان کے منہ سے نان شبینہ چھیننے عمل پیرا ہے ملازمین اپنے اس جائز مطالبہ کے حصول کیلئے سراپا احتجاج ملازمتوں کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے حکمرانوں کی طرف توجہ مبذول کرانے میں مصروف ہے لیکن حکمران ٹھس سے مس نہیں ہورہے ہیں تاکہ ان ملازمین کو برطرف کرکے اپنے من پسند منظور نظر لوگوں کو اڈجسٹ کرسکے بیان میں کہا گیا کہ بی این پی نے ہمیشہ یہاں کے ملازمین کے ساتھ روا رکھے مزدور دشمن پالسیوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے ہوئے ملازمین کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور آج بھی واسا کے ان کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمتوں سے بے دخل کرنے اور مستقل نہ کرنے خلاف کسی بھی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کرینگے واسا ملازمین کو نااہل حکمرانوں کے غلط ظلم و جبر کے پالسیوں کے سامنے تن و تنہا نہیں چھوڑینگے بیان میں کہا گیا کہ حکومت وقت فوری طور پر ان ملازمین کو مستقل کریں۔