پولیس افسران کی تقرریاں و تبادلے

جمعہ 31 جولائی 2015 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں چار افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔اسٹیبشلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق سینٹرل پولیس آفس پشاور کے محمد عالم شنواری پی ایس پی۔بی ایس۔

(جاری ہے)

19کو بحیثیت ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ہیڈ کوارٹر) خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ہیڈ کوارٹر)خیبر پختونخوا مبارک زیب کو تبدیل کر کے بحیثیت کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور ان کی تقرری کی گئی ہے۔

اسی طرح کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور اعجاز احمد پی ایس پی ۔بی ایس۔19کوسکالر شپ پر بیرون ملک جانے کے لئے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے محمد ظفر علی پی ایس پی۔بی ایس ۔ 19 کو بحیثیت ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک خیبر پختونخوا کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :