نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیں میں اضافہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 22:29

نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیں میں اضافہ

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ٹیکس وصولیں میں گزشتہ سال کیے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال جولائی میں 133 ارب 96 کروڑ کے ٹیکس وصول کیے گئے تھے جبکہ رواں برس ٹیکس وصولی میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رواں برس جولائی کے ماہ میں 143 ارب 20 کروڑ کا خالص ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :