ایف آئی اے نے کے ایم سی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کا قبضے میں لیا گیا ریکارڈ واپس کرنا شروع کردیا: سندھ حکومت

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 22:23

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) ایف آئی اے نے کے ایم سی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کا قبضے میں لیا گیا ریکارڈ واپس کرنا شروع کردیا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کے ایم سی لینڈ ڈیپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کرقبضے میں لیا گیا ریکارڈ واپس کرنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کے ایم سی حکام نے ریکارڈ وصول کرنا شروع کردیا ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سے کرپشن کیسز کیخلاف کاروائیوں میں سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ سندھ حکومت اور ایف آئی اے میں ٹھن جانے کا تاثر درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :