شمالی علاقہ جات کے ندی نالوں اور دریاوَں میں طغیانی کی پیشن گوئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 22:19

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، پنجاب اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، پنجاب اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث شمالی علاقہ جات کے ندی نالوں اور دریاوَں میں طغیانی کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس سلسلے میں چترال کے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور نواحی علاقے خالی کروانے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ نشیبی اور برساتی نالوں کے قریب آباد آبادیوں کو بھی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔