گرداس پور واقعے سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے: چئیرمین پی سی بی شہریار خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 22:11

گرداس پور واقعے سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے: چئیرمین ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ گرداس پور واقعے سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکرے کے بیان پر تشویش ہےتاہم گرداس پور واقعے سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل الیون آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی اور لاہور کے علاوہ کراچی میں بھی میچز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :