ورلڈ چیمپئن باکسر مے ویدر فیلڈ سے مقابلے کی خواہش رکھتا ہوں شاید وہ مجھ سے ڈرتا ہے ‘عامر خان

اگلا باکسنگ پراجیکٹ میں پاکستان میں شروع کرونگا جس سے باکسر نوجوانوں کو عامر خان باکسنگ اکیڈمی کے تحت سپورٹ ملے گی پاکستانی نژاد برطانوی باکسر

جمعہ 31 جولائی 2015 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا ہے کہ ورلڈ چیمپئن باکسر مے ویدر فیلڈ سے مقابلے کی خواہش رکھتا ہوں لیکن شاید وہ مجھ سے ڈرتا ہے ، اپنا اگلا باکسنگ پراجیکٹ میں پاکستان میں شروع کرونگا جس سے باکسر نوجوانوں کو عامر خان باکسنگ اکیڈمی کے تحت سپورٹ ملے گی، پہلی بار اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں اس لئے اپنا اگلا باکسنگ پراجیکٹ میں پاکستان میں شروع کرونگا جس باکسر نوجوانوں کو مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کی خدمت کیلئے بہت سے پلان ذہن میں ہیں۔پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے نوجوان باکسرز سے ملاقات کر کے انہیں اپنے تجربات سے مستفید کروں گا۔

پاکستان میں باکسنگ ہی نہیں بلکہ ہر کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ جبکہ میں خود پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور شاہد آفریدی سے بہت متاثر ہوں ۔ انہو ں نے کہاکہ وہ ورلڈ چیمپئن باکسر مے ویدر فیلڈ سے مقابلے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن شاید وہ مجھ سے ڈرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :