دریائے سندھ میں تونسہ پر اونچے درجے کا سیلاب‘ دیگر دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤنارمل

دریائے سندھ میں تونسہ پر 526287کیوسک‘ تربیلا پر 335100‘ کالا باغ پر 421202چشمہ پر 541078کیوسک رہا دریائے جہلم میں منگلا پر 30370 اور رسول پر 44826کیوسک‘ چناب میں مرالہ‘ خانکی‘ قادر آباد‘ چنیوٹ‘ تریموں اور پنجند پر پانی کا بہاؤ نارمل دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر 17490‘ راوی سائفن پر 19500‘ شاہدرہ پر 19000‘ بلوکی پر 17135‘ سدھنائی پر 33841کیوسک دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا‘ سلیمانکی‘ ہیڈاسلام اور میلسی سائفن پر پانی کا بہاؤ نارمل‘ نالہ بین‘ نالہ ایک‘ نالہ بسنتر‘ نالہ ڈیک اور نالہ پلکھو بھی پرسکون ڈیرہ غازی خان میں رودکوہیاں جاری‘ کایورا پر39227‘وڈوری4032‘چاچڑ1250‘ کاہا8032‘ وی ہوواپر70345 اور سانگھڑ پر 80901کیوسک رہا

جمعہ 31 جولائی 2015 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) صوبہ بھر کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 91000کیوسک رہا۔دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر 335100کیوسک‘ کالاباغ پر 421202کیوسک‘ چشمہ کے مقام پر 541078کیوسک اور تونسہ کے مقام پر 526287کیوسک رہا۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر 30370کیوسک اور رسول کے مقام پر 44826کیوسک رہا۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 69920کیوسک‘ خانکی پر 67120کیوسک‘ قادر آباد پر 80622‘ چنیوٹ پر 5080‘ تریموں پر 134715کیوسک اور پنجند پر 135090 کیوسک رہا۔ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر 17490کیوسک‘ راوی سائفن میں 19500 کیوسک‘ شاہدرہ پر 19000 کیوسک‘ بلوکی پر 17135کیوسک‘ سدھنائی پر 33841کیوسک۔

(جاری ہے)

دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل رہا۔ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ 23441‘ ہیڈ اسلام 14808کیوسک اور میلسی سائفن پر 12557کیوسک رہا۔ نالہ بین میں شکرگڑھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1236کیوسک‘ نالہ ایک میں 415کیوسک‘ نالہ بسنتر میں 737کیوسک‘ نالہ ڈیک میں 4083کیوسک اور نالہ پلکھو میں 630کیوسک رہا۔ ڈیرہ غازی خان میں رودکوہیوں کی صورتحال کی رپورٹ بھی جاری کر دی گئی۔ کایورا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 39337کیوسک‘ وڈوری کے مقام پر 4032کیوسک‘ چاچڑ کے مقام پر 1250کیوسک‘ کاہا کے مقام پر 8032کیوسک‘ وی ہووا کے مقام پر 74345 کیوسک اور سانگھڑ کے مقام پر 60901کیوسک رہا۔

متعلقہ عنوان :