پاک چین اقتصادی راہدری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو پوری قوت سے ناکام بنا دیا جائیگا، جنرل راحیل شریف
چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، منصوبے سے پورا خطہ مستفید ہوگا، آزمائش کی گھڑی میں پاک چین دوستی مزید فروغ پائیگی اقتصادی راہداری منصوبے کی سائیٹ کا دورہ کیا ہے ، منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ، آرمی چیف
جمعہ 31 جولائی 2015 22:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہدری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو پوری قوت سے ناکام بنا دیا جائیگا، چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، منصوبے سے پورا خطہ مستفید ہوگا، آزمائش کی گھڑی میں پاک چین دوستی مزید فروغ پائیگی ۔ جمعہ کو چینی فوج کی 88 ویں سالگرہ کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے چینی عوام اور فوج کو اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے دی جانیوالی قربانیوں پر مبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چینی کی دوستی شہد سے میٹھی ، ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے ۔ دونوں ممالک کی دوستی آزمائش کی گھڑی میں مزید فروغ پائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے پاکستان اور چین کے تعاون کے نتیجہ میں پورا خطہ مستفید ہو گا۔ ہمیں توقع ہے کہ پوری دنیا پاک چین اقتصادی راہداری کو اسی نظر سے دیکھتی ہے جس سے ہم اسے دیکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اقتصادی راہداری منصوبے کی سائیٹ کا خود دورہ کیا ہے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور چین کے تعلقات کی بھر پور عکاسی ہوتی ہے اس منصوبے کے نتیجہ میں دونوں ممالک ترقی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اس پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو پوری قوت سے ناکام بنا دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کا دشمن ہمارا دشمن ہے ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کا خاتمہ ہمارا عزم ہے ۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.