سندھ مین حفاظتی بندوں پر کافی کام ہوا ہے، پریشان کن صورتحال پیدا نہیں ہوگی: خورشید شاہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 22:02

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ مین حفاظتی بندوں پر کافی کام ہوا ہےاس لیےپریشان کن صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ مین حفاظتی بندوں پر کافی کام ہوا ہے اس لیے امید ہے کہ پریشان کن صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج 35 سال کی مدت مکمل کر چکا ہے اس لیے اس کی مرمت کا کام جلد سے جلد شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ کوشش ہے کہ مرمت کا کام رواں سال ستمبر کے ماہ مین شروع کردیا جائے۔