غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف آئی الیون میں دوسرے روز آپریشن، تصادم میں کئی پولیس اہلکار زخمی

جمعہ 31 جولائی 2015 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پولیس اور سی ڈی اے کا غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف آئی الیون میں آپریشن کے دوران تصادم میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد کے علاقے وفاقی پولیس اور سی ڈی اے کے اہلکاروں نے سیکٹر آئی الیون ون میں غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 2ہزار سے زائد نامعلوم افراد جو اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس تھے نے پولیس پر اچانک پتھراؤ اور ڈنڈوں سے برسات کر دی جس کے نتیجے میں پولیس ملازمین جن میں اے ایس آئی عمر حیات، شاہد حسین، جہانزیب، نعمان عمر، بشارت، اسد علی، غلام فرید، اختر زمان اور لیڈی کانسٹیبل ریحانہ اور سی ڈی اے کے امیر جان، ابرار زخمی ہو گئے، ملزمان نے سرکاری مشنری کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

تھانہ سبزی منڈی پولیس نے 66ملزمان جن میں مفتی عبداﷲ بھی شامل ہے کو گرفتار کرلیا جبکہ 2000سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :