پاک فوج کی جانب سے ایک روزکاراشن سیلاب متاثرین کودینے کافیصلہ

جمعہ 31 جولائی 2015 21:57

پاک فوج کی جانب سے ایک روزکاراشن سیلاب متاثرین کودینے کافیصلہ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاک فوج کی جانب سے ایک روزکاراشن سیلاب متاثرین کودینے کافیصلہ کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاک فوج کے چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقدہوا،جہاں پرسیلاب سے متاثرعلاقوں میں ہونے والی غذائی قلت اوردیگرتباہ کاریوں کاتفصیلی جائزہ لیاگیا،جس کے بعد متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو ایک روز کاراشن دینے کافیصلہ بھی کیاگیا،اس موقع پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کے مسائل سے لمحہ بالمحہ آگاہ کیاجائے ،ان کوہرطرح سے امداد فراہم کی جائے ،تاکہ ان کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :