چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ،اقتصادی راہداری کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو پوری قوت سے کچل دیا جائیگا ‘پاک چین دوستی شہد سے میٹھی ‘ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے‘دونوں ممالک خطے میں امن کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پیپلز لبریشن آرمی کی88ویں سالگرہ پرتہنیتی پیغام

جمعہ 31 جولائی 2015 21:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو پوری قوت سے کچل دیا جائے گا‘چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے‘پاک چین دوستی شہد سے میٹھی ‘ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے‘دونوں ممالک خطے میں امن کے لئے ملکر کام کر رہے ہیں‘پاک فوج پیپلز لبریشن آرمی کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی88ویں سالگرہ پر اپنے مبارک باد کے پیغام میں آرمی چیف نے کہاکہ پیپلز لبریشن آرمی کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں تعاون پورے خطے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون پہلے کی طرح جاری رہے گا۔

دونوں ممالک خطے میں امن کے لئے ملکر کام کر رہے ہیں۔ آرمی چیف راحیل شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی ،ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے،چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کے خلاف کسی بھی سازش کو بھرپور طاقت سے کچل دیا جا ئے گا ۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اسے ہر قیمت پر مکمل کیاجائیگا۔آرمی چیف نے کہاکہ اس منصوبے سے آنے والی نسلوں کو بہت فائد ہ ہوگا۔