سعودی عرب کی فوجی چوکی پر حوثی باغیوں کا راکٹ حملہ،3 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی

فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے راکٹ کے لانچنگ پیڈ کو تباہ کر دیا ہے،سعودی وزارت داخلہ

جمعہ 31 جولائی 2015 21:53

سعودی عرب کی فوجی چوکی پر حوثی باغیوں کا راکٹ حملہ،3 اہلکار جاں بحق، ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں فوجی چوکی پرحوثیوں کے راکٹ حملے سے 3 اہلکار جاں بحق اور8زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حدود میں راکٹ حملہ یمنی علاقے سے کیا گیا ہے،سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے راکٹ کے لانچنگ پیڈ کو تباہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں جنگ بندی کی گئی ہے تاہم اسکے باوجود حوثیوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔